ابھرتی ہوئی گلوکارہ ماریہ انیرہ رواں سال اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان کی پہلی ایمبیسڈر منتخب

 

کراچی، 20 جنوری، 2023۔ پاکستان میں خواتین موسیقاروں کے فروغ سے متعلق اسپاٹیفائی کے پروگرام، ایکول پاکستان نے ملک کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ ماریہ فاطمہ انیرہ قریشی کو ماہ جنوری کے لئے ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ سال 2023 میں ملک کی پہلی ایکول ایمبیسڈر ہیں جو نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔ ان کا گیت 'فیل '(Feel) ایکول پاکستان کی پلے لسٹ پر نمایاں انداز پیش کیا جارہا ہے۔ 


ماریہ انیرہ کو میوزک اپنے والدین سے ورثے میں ملی ہے۔ انہوں نے اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز پاکستان کے ایسے پہلے میوزک گروپ سے کیا جو صرف لڑکیوں پر مشتمل تھا جس میں انہوں نے جان نیومین کے گیت 'لو می اگین '(Love Me Again) میں حیران کن پرفارمنس پیش کی۔ اسکے بعد ماریہ اپنی خوبصورت آواز کے بل بوتے پر ملک کے سب سے بڑے میوزک پلیٹ فارم کا بھی حصہ بنیں۔ ان کا گیت 'اسٹرانگ '(Strong) انکی والدہ سے منسوب ہے جو کینسر سے نبرد آزما رہنے کے بعد جانبر نہ رہ سکیں۔ اس گیت میں انکے آواز کی وسعت اور بول کی ادائیگی میں حیران کن کنٹرول ظاہر ہوتا ہے۔ 


ماریہ انیرہ نے اس قابل ذکر پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں رواں ماہ اسپاٹیفائی کے ایکول پروگرام کی ایمبیسڈر بننے پر نہایت مشکور ہوں۔ یہ پروگرام دنیا بھر میں خواتین گلوکاراؤں کو فروغ دیتا ہے اور میں اپنی آواز کو ایکول پروگرام کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے پرامید ہوں۔ "


 Kaifi Khalil Topping Local Charts on Spotify


ماریہ انیرہ ایک نوجوان پرجوش گلوکارہ ہیں جو میوزک انڈسٹری میں نئی روایات ڈالنے کی خواہاں ہیں اور اوپر تلے غیرمعمولی گیت پیش کررہی ہیں۔ ماہ جنوری کے لئے ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر کے طور پر انکے انتخاب کا اعلان پاکستان میں نئی گلوکاراؤں کے لئے امید کی علامت ہے۔ 


اسپاٹیفائی کے اس لنک (https://open.spotify.com/artist/4g0Hm55v0B1qMupOA2mvDW) کے ذریعے ماریہ انیرہ کے گیتوں سے محظوظ ہوا جاسکتا ہے۔ 


اسپاٹیفائی پاکستان کے فیس بک (@SpotifyPakistan) اور انسٹاگرام (@SpotifyPakistan) پیجز وزٹ کرکے مزید 

تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post