ٹوکیو اور لندن، یکم جون/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) اور گائیرون انٹرنیٹ لمیٹڈ (گائیرون) نے یکم جون کو مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ این ٹی ٹی کام نے برطانیہ میں ڈیٹا سینٹر سروسز فراہم کرنے والے معروف ادارے گائیرون کے 85 فیصد حصص حاصل کرلیے ہیں۔ این ٹی ٹی کام مجوزہ توسیعی منصوبوں کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کی خاطر گائیرون میں اضافی حصص کے لیے مزید اقرار کر رہا ہے۔
کولوکیشن اور متعلقہ مینیجڈ ڈیٹا سینٹر سروسز کرنے والا تجربہ کار فراہم کنندہ گائیرون اس وقت لندن کے قریب 3 ایم ڈبلیو ڈیٹا سینٹر چلاتا ہے۔ یہ دو مزید عمارات تعمیر کر رہا ہے، جو 2012ء کے اواخر اور 2013ء کے اوائل کے درمیان کام کرنا شروع کر دیں گی، جس سے 16 ایم ڈبلیو کی اضافی گنجائش حاصل ہوگی۔ گائیرون اداروں کو
کولوکیشن اور کنیکٹویٹی سروسز کی مکمل رینج فراہم کرتا ہے، جس میں سافٹویئر صنعت کے عظیم ناموں ایڈوبی اور سائمن ٹیک سمیت جدید میوزک اسٹریمک سروس اسپوٹیفائی جیسے بڑے ادارے شامل ہیں۔ گائیرون ڈیٹا سینٹرز برطانیہ، این ٹی ٹی کام گروپ کے کلاؤڈ-بیسڈ ون-اسٹاپ آئی سی ٹی حلوں، یورپ کےآئی سی ٹی مرکز کو مضبوط کریں گے اور این ٹی ٹی کام گروپ کو زیادہ متنوع عالمی کلاؤڈ سروسز پیش کرنے کے لیے رفتار حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔
اس سودے کی شرائط کے تحت موجودہ مینیجنگ ڈائریکٹر روبن بیلن اور آپریشنز ڈائریکٹر بین ملر گائیرون کے مشترکہ 15 فیصد حصص کی ملکیت برقرار رکھیں گے، اور دونوں اپنے موجودہ عہدوں پر برقرار بھی رہیں گے۔ بیلن کہتے ہیں کہ "ہماری نظریں این ٹی ٹی کے ساتھ کام کرنے اور اپنے توسیعی منصوبوں کو تیز تر کرنے پر مرکوز ہیں۔ ہمارے موجودہ اور مستقبل کے صارفین اس سرمایہ کاری اور ہماری اعلیٰ معیار کی ہول سیل اور ریٹیل کولوکیشن سروسز کی فراہمی سے فائدہ حاصل کریں گے۔"
کاروبار، اختراع اور مہارت کے لیے ریاستی وزیر عزت مآب ونس کیبل ایم پی نے کہا کہ "این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کی سرمایہ کاری تصدیق کرتی ہے کہ برطانیہ یورپ کا آئی سی ٹی مرکز ہے اور اس بات کا اضافی ثبوت ہے کہ ہم دنیا کے معروف اداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "میں گزشتہ سال زلزلے کے بعد این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے سی ای او اور صدر جناب اکیرا اریما سے گزشتہ موسم گرما میں جاپان میں اُن کے صدر دفتر میں ملا تھا۔ اس مشکل وقت میں بھی میں بذات خود وہاں جانے اور اس امر کی یقین دہانی کرنے کا خواہاں تھا کہ جاپان اور برطانیہ دونوں جگہ ان کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ اس لیے مجھے ذاتی طور پر این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے آج کے اعلان پر مسرت ہوئی ہے ، جو دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔"
کثیر القومی کاروباری آپریشنز میں موجودہ توسیع نے دنیا بھر میں ون-اسٹاپ رواں آئی سی ٹی سروسز کی طلب میں اضافہ کیا ہے ، جس میں نیٹ ورکس، ڈیٹا سینٹرز، سرورز اور ایپلی کیشنز کے لیے منظم آپریشن اور ان کی دیکھ بھال شامل ہیں۔ این ٹی ٹی کام، اپنے گلوبل کلاؤڈ وژن کے تحت، مکمل آئی سی ٹی آؤٹ سورسنگ سروسز پیش کرنے کے لیے ٹیلی کام آپریٹر کی حیثیت سے نیٹ ورکس اور ڈیٹا سینٹرز سے لے کر ایپلی کیشنز تک، سب کو ہموار، اینڈ-ٹو-اینڈ، ون-اسٹاپ بنیاد پر کلاؤڈ-بیسڈ آئی سی ٹی سسٹمز کے لیے صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اپنی مضبوطی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
آگے کی جانب رواں این ٹی ٹی کام گروپ عالمی استحکام کو جاری رکھے گا جس کا مقصد 2015ء تک گروپ کو کم از کم 1.5 ٹریلین ین کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کرنا، اور عالمی سیلز آمدنی کو دوگنا کرنا، شامل ہے۔
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (ICT) کے بہتر استعمال کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، تحفظ اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کی مدد حاصل ہے جس میں آئی پی وی4/آئی پی وی 6 ٹائیر-1 کا آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہیں جو 150 سے زائد ممالک اور 120 سے زائد محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں کے عالمی وسائل کو قوت بخشتے ہیں جن میں ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔
مزید معلومات: http://www.ntt.com/index-e. html
گائیرون کے بارے میں
مارچ 2000ء میں قائم ہونے والا گائیرون انتہائی لچکدار اور توانائی کے لیے دینا بھر میں موثر ڈیٹاسینٹر سروسز اور کاروبار کے لیے مددگار ضروری آئی ٹی ایپلی کیشنز فراہم کرتا ہے۔ ادارہ متعلقہ کنیکٹویٹی اور مینجمنٹ سروسز کے ساتھ ہول سیل اور ریٹیل دونوں بنیادوں پر کولوکیشن پیش کرتا ہے، جن میں سب کو جامع 100 فیصد دستیابی خدماتی سطح کی ضمانتیں حاصل ہیں ۔
مزید معلومات: www.gyron.net
\ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن،
گائیرون انٹرنیٹ لمیٹڈ
Post a Comment