چترال کے تاریحی نگر فورٹ کے احاطے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ اس میں اسلام آباد سے آئے ہوئے دس سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا


چترال(گل حماد فارقی) لوئیر چترال تحصیل دروش کے تاریحی نگر  فورٹ میں ایک روزہ  فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام ہوا۔ اس  کیمپ میں  گائناکالوجسٹ، چلڈرن سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ،ای این ٹی سپیشلسٹ، فیملی فزیشن اور سائکالوجسٹ  نے ایک ہزار سے زیادہ مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ اس کیمپ میں مریضوں کا مفت لیبارٹری ٹیسٹ بھی کروائے گئے اور ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ یہ فری  میڈیکل کیمپ شہزادہ فیصل صلاح الدین کے درخواست پر منعقد کرایا گیا  ان کا کہنا ہے کہ ہم یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے


RJS کے چئیرمین ڈاکٹر راشید جہانگیر  نے اظہار حیال کرتے ہوئے  کہا کہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں کم از کم یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہم بیمار کیوں پڑتے ہیں اور اس کی اصل وجہ کی تشحیص ہوسکے


فری میڈیکل کیمپ میں حصہ لینے والے  بعض ڈاکٹروں نے یہاں بیماری کی  وجہ نمک کی چائے  اور چکنائی والی چیزوں کا بے دریغ استعمال  قراردیا کہ یہاں کے لوگ زیادہ تر نمک والی چائے استعمال کرتے ہیں 


اس فری میڈیکل کیمپ میں وادی ارسون سے بھی کافی مریض پیدل چل کر آئے تھے جو پاک افغان سرحد پر واقع پہاڑوں کے پیچھے واقع ہے اور وہاں کوئی ہسپتال موجود نہیں ہے۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں  کثیر تعداد میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ ہفتے کے روز وادی کیلاش میں بھی  اسی قسم کا فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا۔پسماندہ علاقوں میں اس قسم کا فری میڈیکل کیمپ لگانا نہایت احسن قدم ہے  جہاں صحت کی سہولیات کی فقدان کی وجہ سے علاقے کے لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں اور فری میڈیکل کیمپ میں ان ضرورت مند لوگوں کو گھر کے دہلیز پر قابل ڈاکٹروں کا مفت معائنہ، لیبارٹری ٹیسٹ اور  مہنگائی کے اس دور میں مفت ادویات کی فراہمی  اور صحت سے متعلق سہولیات میسر ہوتی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post