BYD-MMC Hits Major Milestone with 10,000 Vehicles on Pakistani Roads

Karachi - Mega Motor Company (MMC), the official partner of BYD in Pakistan, announced that BYD has reached a major milestone of 10,000 vehicles on Pakistani roads, marking the fastest ramp-up by a new-entrant New Energy Vehicle (NEV) brand in the country’s automotive history. The achievement reflects strong consumer demand, growing confidence in new energy mobility and the momentum BYD-MMC has built in the Pakistani market ahead of the commencement of local assembly.

BYD entered Pakistan with the BYD Atto 3 and BYD Seal and has since expanded its portfolio to five models. The lineup now also includes the Atto 2, Pakistan’s top-selling EV, the Sealion 7, and the Shark 6, the country’s first plug-in hybrid (PHEV) pickup, extending new energy mobility across a wider range of consumer needs and lifestyles.

“The significance of 10,000 vehicles goes well beyond the number itself. It reflects the progress MMC has made in building the foundations for new energy mobility in Pakistan,” said Aly Khan, CEO of Mega Motor Company. “From the outset, our focus has been on building for the long term, establishing the capabilities, infrastructure and market presence needed to support this transition at scale. We are pleased to have BYD as our partner and to have worked closely together at every step to bring this vision to life. As we move towards the next step in our journey, MMC is preparing to launch Pakistan’s first and largest NEV assembly facility, marking a new chapter in our commitment to the future of mobility in Pakistan.”

The pace of adoption also points to a broader shift in consumer confidence. Reaching 10,000 vehicles demonstrates the strength of demand BYD-MMC has established across multiple segments, even as Pakistan’s NEV market remains at an early stage of development.

“Pakistan has quickly become an important market in BYD’s global journey, and the trust consumers have shown in our brand is particularly significant to us,” said Liu Xueliang, Vice President of BYD Co. Ltd. General Manager of BYD Asia Pacific Auto Sales Division. “Every BYD owner who has chosen to embrace new energy technology reinforces our commitment to this market. We are working closely with MMC to ensure the right mix of products is available to Pakistani consumers at the right time, supporting a seamless customer experience throughout their new energy journey. We will continue bringing BYD’s world-class technology and innovation to Pakistan and expanding our presence in the market as consumer needs evolve.”

The next milestone in Pakistan’s NEV journey is already taking shape, with the upcoming BYD-MMC facility set to become the country’s largest state-of-the-art plant dedicated exclusively to the production of NEVs. The facility will mark a significant step forward in the development of Pakistan’s NEV ecosystem, taking the country from the adoption of imported NEVs to their production locally.

بی وائی ڈی نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا

کراچی( 24 ستمبر 2026): پاکستان میں BYD کے آفیشل پارٹنر میگا موٹر کمپنی (MMC) نے اعلان کیا ہے کہ BYDکی 10ہزار گاڑیاں پاکستان کی سڑکوں پرآچکی ہیں جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ کامیابی پاکستان کی آٹو موٹو صنعت کی تاریخ میں نیو انرجی گاڑیوں (NEV) کی کیٹگری میں کسی نئے برانڈ کی جانب سے تیزی سے مارکیٹ میں جگہ بنانے کی ایک منفرد مثال ہے۔ اس کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی صارفین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے اور لوگوں کا اس جدید ٹیکنالوجی پر اعتماد بھی مضبوط ہو رہا ہے۔ مقامی سطح پر گاڑیوں کی اسمبلنگ شروع ہونے سے قبل ہی BYD-MMC نے پاکستان کی مارکیٹ میں مضبوط جگہ حاصل کرلی ہے۔

BYDنے پاکستان میں BYD Atto 3 اور BYD Seal کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں سفر کا آغاز کیا اور ماڈلز کی تعداد کو بڑھا کر پانچ تک پہنچا دیا ہے۔ اس فہرست میں اب Atto 2 بھی شامل ہے، جو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک گاڑی ہے،فہرست میں Sealion 7 اور Shark 6 بھی شامل ہیں جو ملک کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ (PHEV) پک اپ گاڑی ہے۔ اس طرح BYDنے مختلف صارفین کی ضروریات اور طرز زندگی کے انداز کے مطابق جدید توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے انتخاب کو مزید وسیع کر دیا ہے۔

میگا موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی خان نے کہا کہ 10 ہزار گاڑیوں کی تیاری کا سنگ میل عبور کرنا صرف عددی بہتری نہیں بلکہ پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں MMC کی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ ابتدا ہی سے کمپنی کی توجہ طویل المدتی بنیادوں پر کام کرنے، ضروری صلاحیت، انفراسٹرکچر اور مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے پر رہی ہے تاکہ پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جاسکے۔ MMCکو BYD کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے کیونکہ دونوں کمپنیوں نے مشترکہ طور پر اس وژن کو عملی شکل دینے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں MMC پاکستان میں پہلا اور سب سے بڑا نیو انرجی گاڑیوں(NEV) کا اسمبلی پلانٹ قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جو پاکستان میں گاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے کمپنی کے عزم کا ایک نیا باب ہوگا۔

BYDکی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی فروخت صارفین کے اعتماد میں وسیع تر تبدیلی کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔ پاکستان میں نئی انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، تاہم 10 ہزار گاڑیوں کا سنگ میل عبور کرنا مختلف شعبوں میں BYD-MMC کی گاڑیوں کی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔

BYDکمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر اور ایشیا پیسیفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل منیجر لیو شولیانگ نے کہا کہ پاکستان BYD کی عالمی کاروباری پیش رفت میں تیزی سے ایک اہم مارکیٹ بن گیا ہے اور پاکستانی صارفین کی جانب سے برانڈ پر اعتماد خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ہر وہ BYD صارف جو نیو انرجی ٹیکنالوجی کو اختیار کر رہا ہے، پاکستان کی مارکیٹ کے لیے کمپنی کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ BYD، MMC کے ساتھ مل کر پاکستانی صارفین کی ضروریات کے مطابق مناسب وقت پر مختلف ماڈلز فراہم کرنے اور نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کے پورے سفر کے دوران صارفین کو بہتر سہولت دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ BYDاپنی بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی اور جدت کو پاکستان میں متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور صارفین کی ضروریات میں تبدیلی کے ساتھ ملک میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دے گی۔

پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کے شعبے میں اگلا اہم مرحلہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ زیر تعمیر BYD-MMC پلانٹ ملک کا سب سے بڑا جدید پلانٹ ہوگا جو خصوصی طور پر نیو انرجی گاڑیوں کی تیاری کے لیے قائم کیا جاریا ہے۔ یہ پلانٹ پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کے شعبے کی ترقی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا اور ملک کو درآمد شدہ نیو انرجی گاڑیوں کے فروغ سے مقامی سطح پر ان گاڑیوں کی تیاری کے مرحلے میں داخل کرے گا۔


Uploaded Image

Post a Comment

أحدث أقدم